Circle Image

حافظ محمد مزمل صدیقی سلطانی

@Muzzamil

ہر ایک رخ سے قول یہ سچا ہے دوستو
سب کچھ خدا کے در ہی سے ملتا ہے دوستو
"لاتقنطو" کا مژدہ ہے عاصی کی خوب ڈھال
رحمت کی سمت دیکھو اشارہ ہے دوستو
وحدت کی رونمائی ہے کثرت میں جلوہ زا
ہر شئے میں اسکا نور جھلکتا ہے دوستو

0
1
72
تڑپا رہی ہے جسکو بھی فرقت حضور کی
بے شک دل میں اسکے ہی الفت حضور کی
۔
سمجھے گا کیسے کوئی بھی شوکت حضور کی
فھم و ذکا سے دور ہے رفعت حضور کی
۔

0
63
کبھی جو گھبرائے دل تمھارا نبی پہ دل سے درود پڑھنا
غموں سے مشکل ہو جب بھی جینا نبی پہ دل سے درود پڑھنا
مدینے جاکے جو چاہتے ہو، سنانا حالاتِ دل نبی کو
وسیلہ ہو عترتِ عبا کا، نبی پہ دل سے درود پڑھنا
سنبھلنا مشکل ہو زیست میں جب تو کرنا رخ جانبِ مدینہ
ملے گا تم کو وہیں سہارا نبی پہ دل سے درود پڑھنا

0
189