Circle Image

حسین فرازؔ

@HussainFaraz

#منتظر_ہیں

خبر ہے کس کو یہاں، کون بے خبر آیا
سفر تمام ہوا ہے نہ ہم سفر آیا
نہ کوئی دوست یہاں ہے نہ ہم نوا کوئی
فؔراز گردش دوراں میں تو کدھر آیا
میں چاہتوں کی نئی اک تلاش منزل میں
رہا سفر میں ہمیشہ کبھی نہ گھر آیا

0
1
57
اتنا نہ ستا عشق میں بیمار ہیں ہم لوگ
غم دل میں چھپا رکھے ہیں غم خوار ہیں ہم لوگ
سر تن سے جدا کردو نہ ہم سر کو جھکائیں گے
باطل کے لئے صورتِ دیوار ہیں ہم لوگ
کیوں فتویٰ لگا دیتے ہو غداری کا سرِ راہ
دل جاں سے مری جان وفادار ہیں ہم لوگ

0
56
کسی سے مجھ کو بے انتہا محبت ہے
جو روز مانگ رہا ہوں دعا محبت ہے
خلوص قلب ہے محور مری محبت کا
یہ عشق دل ہے مرا ، دلربا محبت ہے
خزاں ہے دور مرے دل کے آشیانے سے
بہار نو میں یہ آب و ہوا محبت ہے

49