اے دل و نگہ کے مرکز ! کوئی کر کرشمہ سازی
کہ رہے تو شاہِ غزنی اور سکھا مجھے ایازی
سرِ راہ کب سے بیٹھا تری دید کو ہوں مضطر
یہ ستم ظریفی کیسی ، یہ کہاں کی دل نوازی
کوئی کیوں کسی کی خاطر دل و جان کو لٹائے
کیا یہی نہیں ہے الفت ، کیا نہیں ہے چارہ سازی
میں محبتوں کا مارا تجھے بے رخی ہے مجھ سے
کہیں جان ہی نہ لے لے ، یہ اداۓ بے نیازی
وہی ایک راہِ الفت جو گئی ہے کوۓ جاناں
جو گزر گیا وہاں سے وہی لے گیا ہے بازی
ترا حسن ذوق افزا ، ترا عشق روح پرور
یہ نصیب اپنا اپنا کوئی رومیؔ کوئی رازیؔ
جو نہیں ملا ہے کچھ بھی تری جستجو میں اب تک
ہے یہ میری کم نصیبی ، نہیں تیری کم نوازی
یہی آرزو ہے میری کہ بنوں میں شمعِ محفل
تری بزم کا میں شاہی تری رزم کا میں غازی

7
136
بہت خوب، بس "کرشمہ سازی" والے شعر پر نظر ثانی فرمائیں۔

ضرور

چارہ سازی

ہے کہاں وہ شوقِ رفعت ، جو چھڑائے خاکبازی
جو بنایے مجھ کو شاہیں ، جو سکھائے شاہبازی
سرِ راہ کب سے بیٹھا تری دید کو ہوں مضطر
یہ ستم ظریفی کیسی ، یہ کہاں کی دل نوازی
کوئی کیوں کسی کی خاطر دل و جان کو لٹائے
یہ نہیں ہے عشق و الفت تو نہ ہے یہ چارہ سازی
میں محبتوں کا مارا تجھے بے رخی ہے مجھ سے
کہیں جان ہی نہ لے لے ، یہ اداۓ بے نیازی
وہی ایک راہِ الفت جو گئی ہے کوۓ جاناں
جو گزر گیا وہاں سے وہی لے گیا ہے بازی
ترا حسن ذوق افزا ، ترا عشق روح پرور
یہ نصیب اپنا اپنا کوئی رومیؔ کوئی رازیؔ
جو نہیں ملا ہے کچھ بھی تری جستجو میں اب تک
ہے یہ میری کم نصیبی ، نہیں تیری کم نوازی
یہی آرزو ہے میری کہ بنوں میں شمعِ محفل
تری بزم کا میں شاہی تری رزم کا میں غازی

اب دیکھیئے گا کچھ املا کی درستگی اور ایک مصرع کے ساتھ کچھ چھیڑ چھاڑ کی ہے پسند آئے تو رکھ لیجیئے گا اور برا محسوس ہو تو معاف فرما دیجیئے گا ۔

ہے کہاں وہ شوقِ رفعت ، جو چھڑائے خاکبازی
جو بنائے مجھ کو شاہیں ، جو سکھائے شاہبازی
سرِ راہ کب سے بیٹھا تری دید کو ہوں مضطر
یہ ستم ظریفی کیسی ، یہ کہاں کی دل نوازی
کوئی کیوں کسی کی خاطر دل و جان کو لٹائے
یہ نہیں ہے عشق و الفت تو نہ ہے یہ چارہ سازی
میں محبتوں کا مارا تجھے بے رخی ہے مجھ سے
کہیں جان ہی نہ لے لے ، یہ اداۓ بے نیازی
وہی ایک راہِ الفت جو گئی ہے کوۓ جاناں
جو گزر گیا وہاں سے وہی لے گیا ہے بازی
ترا حسن ذوق افزا ، ترا عشق روح پرور
یہ نصیب اپنا اپنا کوئی رومیؔ کوئی رازیؔ
جو نہیں ملا ہے کچھ بھی تری جستجو میں اب تک
ہے یہ میری کم نصیبی ، نہیں تیری کم نوازی
یہی آرزو ہے میری کہ بنوں میں شمعِ محفل
تری بزم کا میں شاہی تری رزم کا میں غازی

اب دیکھیئے گا کچھ املا کی درستگی اور ایک مصرع کے ساتھ کچھ چھیڑ چھاڑ کی ہے پسند آئے تو رکھ لیجیئے گا اور برا محسوس ہو تو معاف فرما دیجیئے گا ۔

بہت خوب جناب ❣️ ماشاءاللہ پسندیدہ ہے

جزاک اللّه خیرا و احسن الجزاء