ربِ اعلی سے اعلی دعا مانگ لی |
میں نے بطحا میں تھوڑی جگہ مانگ لی |
مانگ لی میں نے تسکینِ جاں کی جگہ |
در آقا کی ٹھنڈی ہوا مانگ لی |
مانگ لی دین و دنیا کی دولت سبھی |
کملی والے کی میں نے وِلا مانگ لی |
لشکرِ دشمناں سے مجھے کیا خطر |
دامنِ مصطفی ﷺ کی پنا مانگ لی |
مرضِے عصیاں کی بڑھتی ہوئی تاب میں |
خاکِ در مانگ کر میں شفا مانگ لی |
دیکھ کر بے حسی اپنے انجام کی |
شہرِ آقا میں میں نے قضا مانگ لی |
مانگ کرتم نے ان سے پنا اے عتیق |
ربِ یکتا سے اعلی عطا مانگ لی |
معلومات