نعتِ رسولِ پاک سے جو آشنا نہیں
حمدِ خدا کی بھی اسے ملتی جزا نہیں
مجھ پر خدا کے واسطے ہو اک نظر حضور
میرا تو کوئی دو جہاں میں آسرا نہیں
قائم ہے ان کے دم سے ہی یہ ساری کائنات
کس پر مرے حضور کا دستِ سخا نہیں؟
دل سے پکارا آپ کو جب بھی کسی نے بھی
واللہ کوئی کام بھی اس کا رکا نہیں
قہرِ خدا سے وہ کبھی بھی بچ نہ پاۓ گا
جو بھی مرے حضور کے در کا گدا نہیں
میرے نبی کے ہاتھ کی طاقت نہ پوچھئیے
کیا؟ چاند یہ اشارے سے حاضر ہوا نہیں؟
در پر بلا لو یا نبی اپنے عتیق کو
اس کے سوا حضور کوئی التجا نہیں

2
18
ماشاءاللہ بہت خوب جناب ۔ اللہ کریم زور قلم اور زیادہ کرے

جزاک اللہ خیرا فی دنیا والاخیرا

0