سارے عالم میں بالا ہے شان آپ کی
لامکاں تک ہے آقا اُران آپ کی
بولتے ہیں وہی جو کہے کبریا
ترجمانِ خدا ہے زبان آپ کی
روزِ اول لیا انبیا سے می ثاقِ
نامداروں میں اونچی ہے آن آپ کی
ملک کونین کے تاجدار آپ ہیں
سلطنت ہیں یہ سارے جہان آپکی
میری ساری حیاتی ہے تیرے لیے
نعت ہے میرا سارا دیو ان آپ کی
کر دے تن من تو اپنا تصدق عتیق
تیرا دل آپ کا تیری جان آپ کی

0
1
70
میری ساری حیاتی ہے تیرے لیے

نعت ہے میرا سارا دیو ان آپ کی

0