اک اور خسارہ کر لوں کیا
پھر عشق دوبارہ کر لوں کیا
وہ آنچل آج ہیں سرکاتے
اک خاص نظارہ کر لوں کیا
پھر شام کا سورج اترا ہے
اب غم سے گزارہ کر لوں کیا
دل ہوش میں آنے والا ہے
پھر تیرا اجارہ کر لوں کیا
کیوں نخرہ دکھاتے ہو اتنا
اب تم سے کنارہ کر لوں کیا
عثمان تمہارے عشق پہ پھر
اک خاص شمارہ کر لوں کیا

1
85
” اب تم سے کنارہ کر لوں کیا“
واہ کیا کمال کرا ہے ??