اے عشق یہاں مت رُکنا تم |
اے عشق یہاں مت جُھکنا تم |
اے عشق یہاں اِن کوچوں میں |
ہیں پہلے جیسے لوگ کہاں |
اے عشق یہاں پر راتوں میں |
ہے تیرا آہ و سوگ کہاں |
اے عشق یہاں افسانوں میں |
لا حاصل کا وہ روگ کہاں |
اے عشق یہاں مایوسی ہے |
اے عشق یہاں سب ہار چکے |
اے عشق یہاں سرگوشی ہے |
ہیں گویا تجھ کو مار چکے |
اے عشق یہاں سب ڈر بیٹھے |
ہیں گویا توبہ کر بیٹھے |
اے عشق یاں بے نوری دیکھو |
ان کی یہ مجبوری دیکھو |
یہ خواب بنا ہی سو جاتے ہیں |
یہ اشک بنا ہی رو جاتے ہیں |
اے عشق یہاں دستور غلط |
ہے سحر غلط مسحور غلط |
اے عشق یہاں مت کھونا تم |
اے عشق انہیں مت ہونا تم |
معلومات