موت:
اجل کا دھڑکا ہوتا ہے
لگا سب کو جو رہتا ہے
سفر میں ہوں، حضر میں ہوں
گلے میں اٹکا رہتا ہے
نیند:
اجل کی اک ہے ہمشیرہ
قریبی رشتہ ہوتا ہے
بلا کی نیند آتی ہے
کہ بے سود انساں سوتا ہے
مکمل زندگی کا یہ
تِہائی حصّہ ہوتا ہے
اُمّید:
کہ اِک اُمّید پر انساں
بُجھاتا قُمقمے سب ہے
الارم بھی لگاتا ہے
پَلٹ کروٹ سو جاتا ہے
-----٭٭٭-----

2
154
اچھوتی کاوش ، پسند آئ ۔ ہاں قمقمے اکٹھا آنا چاہیے میری دانست میں

0
شکریہ آپ کی پسندیدگی کا ۔۔۔۔
قمقمے والی بات بھی درست فرمائی
دراصل سافٹ وئیر نے قمقمے کو خط کشیدہ کر دیا تھا
قم قمے کو قبول کیاتھا۔
I think I must trust my wit over software now
The same happened with
ہمشیرہ
Software underlined this as well but
I persisted
Let me share this with mr zeeshan (administrator)
Thanks once again
Stay blessed

0