زمیں مصطفی کی زماں مصطفی کے
ہیں سارے ہی کون و مکاں مصطفی کے
خدا کی خدائی سجھی مصطفی سے
ہیں والله یہ سارے جہاں مصطفی کے
نہیں ان سے رتبے میں انچا کوئی بھی
کہ ہے زیر پا لامکاں مصطفی کے
وہ حاشر وہ عاقب وہ ماحی ہیں بے شک
ہیں محتاج سب انس و جاں مصطفی کے
وہ مکہ مدینہ کی گلیوں میں اب تک
نظر آ رہے ہیں نشاں مصطفیٰ کے
عتیق ان سے راضی ہے ربِ دو عالم
جو بے لوث ہیں نعت خواں مصطفیٰ کے

1
20
🌹❤️💗

0