تمہیں پتا ہے؟ |
تمہاری آنکھیں، شراب منظر ہیں۔۔۔ |
اُداس باغوں میں پھول کھلتے ہیں اِک تمہارے ہی مسکرانے سے |
تمہاری باتیں، |
شرارتیں ہی، |
خوشی کی پہلی ضمانتیں ہیں۔ |
تمہارے ہونٹوں کو چُھو لیا گر، |
میں جیت جاؤں گا دنیا ساری |
تمہی محبت کا استعارہ، تمہی خدا کا اشارہ بھی ہو |
سکون تم ہو، جنون تم ہو |
نصیب کا بھی، ستارہ تم ہو |
تمہارے ہونٹوں، تمہاری آنکھوں، تمہارے چہرے پہ ساری دنیا |
میں وار سکتا ہوں، ہار سکتا ہوں |
چھوڑ سکتا ہوں، موڑ سکتا ہوں |
تم اتنی پیاری ہو، اتنی پیاری! |
کہ پہلی کرنیں بھی آنے سے قبل |
ادب سے پردے کے پیچھے چُھپ کے |
اجازتیں مانگتی ہیں تم سے |
اُجالا ہونے کی شرط یہ ہے |
کہ آنکھیں کھولو تو کھلکھلائیں |
ہوائیں رقص و سرور اوڑھیں |
فضائیں سرگم میں گنگنائیں۔ |
معلومات