استاد کو ہمیشہ ہو معیار کی تلاش
طُلبا کے بیش قیمتی کردار کی تلاش
حالات کے تھپیڑوں نے مجبور کر دیا
"ہوتی نہ ہم کو سائہِ دیوار کی تلاش"
مطلب پرست یار تو کثرت سے ملتے ہیں
رہتی ہے ِاس لئے کسی دلدار کی تلاش
دنیا تو ہے ہی مادّیت سے بھری ہوئی
سب کو مگر یہاں ہے کیوں ایثار کی تلاش
معلوم حشر رہ کے بھی ناصؔر ہے حال کیا
قارون کی طرح بڑے انبار کی تلاش

2
73
واہ

ممنون ہوں-

0