خدا کی ساری مخلوقات میں ہیں انبیاء افضل |
نبوت کے چمن میں ہیں حبیبِ کبریا افضل |
معلم بن کے وہ آئے خدا نے دی کتاب ان کو |
خدا کے بعد ہیں والله علم میں مصطفی افضل |
خدا قسمیں اٹھاتا ہے جو شے منسوب ہے تجھ سے |
کہا قرآن نے بے شک زمانہ آپ کا افضل |
حسب افضل نسب افضل درو دیوار سب افضل |
قسم رب کی مرے پیارے نبی کی ہر ادا افضل |
نہ تھا نہ ہے نہ ہوگا کوئی اہلِ بیت کے جیسا |
رسول الله کے گھر والوں میں بی بی فاطمہ افضل |
صحابہ میں عتیق ان چار یاروں کے ہیں کیا کہنے |
ابوبکر و عمر عثماں علی شیرِ خدا افضل |
معلومات