آج تنہائی سے جو پریشان تھے
کل تلک محفلوں کی وہی جان تھے
قبر میں خاموشی سے ہیں سوئے ہوئے
جو کبھی میلوں ٹھیلوں کی پہچان تھے
کھو گیا پہلوانوں کا جاہ و جلال
کیا سے کیا ہو گئے ہم تو حیران تھے
خاک سے پوچھئیے اب کہاں ہیں سبھی
کتنے نمرود قارون ہامان تھے
ہے سوال آخرت میں تو اعمال کا
یہ نہیں ہے گداگر یا سلطان تھے

0
4