سپنوں میں گم رہتی ہے
وہ اک ایسی لڑکی ہے
وہ اب خودکشی کر لے گی
ثروت پڑھنے بیٹھی ہے
بچنا تو خود ہی ہوگا
ریل تو چلتی رہتی ہے
ہر اک چیز فنا لیکن
تیری روشنی باقی ہے
عشق کا کھیل سمجھتے ہو
یا پھر تاش ہی کھیلی ہے
چائے کا میٹھا دیکھو
اس نے انگلی ڈالی ہے
بعد میں کام ہو سکتا تھا
یار زمیں کیوں بیچی ہے
رات سے میری شہزادی
دروازے پر بیٹھی ہے
روح کی بات نہ کرنا تم
روح مقدس ہوتی ہے
عمر فاروق

3
146
خوب۔۔۔
بحرِ ہندی/ متقارب مربع مضاعف میں لکھنے کی بہت ضرورت ہے۔ اس بحر میں اب کم کم کلام لکھا جا رہا ہے۔ شاید لکھنے والوں کی اکثریت اس بحر سے نامانوس ہے۔ ایک وجہ یہ بھی ہو سکتئ ہے کہ عروض ویب سائٹ پر بھی اس بحر میں صرف تقطیع کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ سو نئے لکھاری اصلاح میں مدد نہ مل سکنے کے باعث اس بحر میں مشق کرنے سے قاصر ہیں۔
ذیشان اصغر صاحب سے گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو اصلاح سیکشن میں اس بحر کو بھی شامل فرما لیں، ہم ایسے مبتدیوں پر بہت عنایت اور نوازش ہو گی، شکریہ

بہت اچھی بات کہ آپ نے @hatim ۔ چونکہ بحر ہندی عام عروض کے اصولوں پر پورا نہیں اترتی اور اس کے علاوہ اس کہ کئی سو اشکال بنتی ہیں، اس لئے اصلاح میں اس کو شامل کرنا مشکل کام ہے۔ لیکن اس پر سوچا ضرور جا سکتا ہے۔ :)

@Umar142 غزل پر داد قبول کیجئے ?