عشق احمد میں سنجیدہ دل چاہیے |
نعت کہنے کو پاکیزہ دل چا ہیے |
ہر خطا پر ندامت کے آنسو بہیں |
ایسا نا دم، و شرمندہ دل چاہیے |
سختیوں مشکلوں میں بھی ثابت رہے |
شکر والا پسندیدہ دل چاہیے |
جس کو آیات حق سے سکینہ ملے |
ذکرِ مولا میں وہ چیدہ دل چاہیے |
سمجھے اہل محبت کے جذبات جو |
ایسا روشن درخشندہ دل چاہیے |
ہر گھڑی اپنے رب سے ہو واصل عتیق |
یاد حق میں وہ آسودہ دل چاہئے |
معلومات