ملی تجھ کو مولا سے یہ شان ہے
گیا عرش رب پر تو مہمان ہے
اے عنوانِ ہستی اے شاہِ حرم
خدا کی خلق کا تو سلطان ہے
مساوات تیری اے صادق امیں
تو رہبر ہے کامل تو ذیشان ہے
فدا تجھ پہ نوری یہ ناری تمام
گداؤں میں تیرے یہ انسان ہے
اے فخرِ رسل سیدِ مرسلیں
ملا تجھ کو مولا سے قرآن ہے
چلی ہے خلق تیرے ہی نور سے
خدا کا تو مومن پہ احسان ہے
اے محمود تو ہے انہی کا غلام
جو بعد از خدا ہیں یہ ایمان ہے

1
69
مولا سلامت رکھے

0