تُو ہے مَولا میں ہوں بَندہ
تُو ہے طَیّب میں ہوں گَندہ
پاک کردے مُجھ کو مَولا
میں ہوں نادِم میں شرمِندہ
آکے بس جا میرے دل میں
میرے دل کو کردے زِندہ
تُو ہے قائم تُو ہے دائم
میں ہوں فانی تُو پائِندہ
حُکم تیرا سب پے جاری
تُو ہے حَاکم میں کارِندہ
ذِکر تیرا ایسا جَاذب
مَست ذَاکر ہے رقصِندہ
نَغمے تیرے گاتا جائے
سینہ میرا ہے سازِندہ
تُو ہے روشن میں ہوں ظُلمت
مجُھ کو مَولا کر تابِندہ
مُجھ کو میرا گھر لوٹا دے
میں تھا جَنت کا باشِندہ
رحم کر تُو مجھ پے مَولا
اَچھے کَر دے دِن آئِندہ

0
32