تخیل کو لطفِ تمام آ گیا |
نبی کا لبوں پر جو نام آ گیا |
بھنور میں گری تھی یہ بوسیدہ ناؤ |
درود ان پہ طوفاں میں کام آ گیا |
بڑے لاڈلے تھے کلیمِ خدا |
نبی کو لقا کا پیام آ گیا |
وہ پہلے تھے اقصیٰ میں سارے نبی |
بنے مقتدی جب اِمام آ گیا |
نبی ہوں گے ساقی جو محشر کے دن |
خدا سے ہے ان پر سلام آ گیا |
ملی جس فدا کو نبی کی عطا |
کرم سمجھو اس پر ہے تام آ گیا |
اے محمود جس نے پڑھا ہے درود |
تُرت اس پہ ان کا سلام آ گیا |
معلومات