ہوتا نہیں اتنے میں فقط انکا گزارا |
دیں اور بھی تنخواہ اماموں کو خدارا |
وارث ہیں نبی کے یہی حضرات جہاں میں |
وہ شہر ہو دلی یا ہو پھر شہر بخارا |
بچوں کو پڑھاتے ہیں مدرسے میں بیچارے |
پھر پانچ نمازوں میں خدا کو بھی پکارا |
بچتے ہیں بری بات سے کہتے ہیں صدا حق |
اس طرح سے کردار اماموں نے سنوارا |
یہ علم کے موتی ہیں یہی دیں کے سپاہی |
کردار میں گفتار میں ہیں مثل ستارا |
پوری کرو تم لوگ سبھی انکی ضرورت |
عزت بھی کرو خوب بنو انکا سہارا |
میری جو اگر بات نہ مانی تو یقیناً |
ہوگا تمھیں لوگوں بڑا نقصان و خسارا |
مانو یا نہ مانو یہ تو مرضی ہے تمہاری |
ترغیب دلانا تھا فقط کام ہمارا |
خطبہ دیا اک روز یہ واعظ نے جمعہ میں |
پھر جاکے کیا شیخ نے ممبر سے کنارا |
کچھ لوگوں کو یہ بات ہضم تک نہیں ہو گی |
ازہر نے کیا ہے ہاں مگر اس کو گوارا |
معلومات