کل جہاں کی ہدایت پہ لاکھوں سلام |
مُہرِ ختمِ رسالتؐ پہ لاکھوں سلام |
دشمنوں سے شگفتہ بیاں ہی رہے |
"مصطفیٰؐ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام" |
جو ستاروں کی مانند کہلائے ہیں |
جاں فدا سے شفقت پہ لاکھوں سلام |
رٹ لگائی لبوں سے سدا امتی |
رات بھر کی ریاضت پہ لاکھوں سلام |
آپؐ ضعفا یتیموں کے والی بَنیں |
منتہائے سخاوت پہ لاکھوں سلام |
مقتدا بن گئے کملی والے نبیؐ |
پیش رَو کی امامت پہ لاکھوں سلام |
بخشوائیں گے ناصؔر ہمیں حشر میں |
پیارے آقاؐ کی عظمت پہ لاکھوں سلام |
معلومات