توسے لگا کر پیت نبی جی
بسرے سر سنگیت نبی جی
ٹھمری بھیروں بھاوت ناہیں
گاؤں تو ہارے گیت نبی جی
چرنوں میں ہاروں تن من دھن
دو جگوا لوں جیت نبی جی
اپنے دوارے بلوا لیجے
جائے نہ جیون بیت نبی جی
دید کی پیاسی ان اکھیوں کی
آس بنی ہے میت نبی جی
سیس نواؤں توہرے دوارے
توڑ کے ہر اک ریت نبی جی
کاہے موہے دھوپ ستاوے
چھاؤں ہے توری بھیت نبی جی

1
299
وااااہ جناب بہت پیارا

0