تم بھی کیا کیا کچھ لکھتے ہو
لکھتے ہو جو سچ کہتے ہو
مشکل میں گھر آ جاتے ہو
یوں تو آوارہ پھرتے ہو
مرنا ہے تو جی کے دکھاؤ
جانے کس کس پر مرتے ہو
جیون کس کے نام کیا ہے
نام یہکس کا تم جپتے ہو
کس بستی سے آئے ہو تم
کس نگری میں اب رہتے ہو
کوئی نہ مجھ سے اتنا پوچھے
آخر کیوں آہیں بھرتے ہو
جب ہر بات میں سچے ہو تم
پھر کیوں تم اتنا ڈرتے ہو
کس کے لئے دروازہ کھولے
کھڑکی سے باہر تکتے ہو
اپنے اندر جھانک کے دیکھو
خود کو شاید تم دکھتے ہو
اتنے دن کے بعد ملے ہو
طارق تم اچھے لگتے ہو

0
2
132
"مشکل میں گھر آ جاتے ہو
یوں تو آوارہ پھرتے ہو
مرنا ہے تو جی کے دکھاؤ
جانے کس کس پر مرتے ہو
جب ہر بات میں سچے ہو تم
پھر کیوں تم اتنا ڈرتے ہو"

سیدھا دل میں اتر جانے والے اشعار کہے ہیں۔۔۔۔۔
واہ کیا کہنے

بہت شکریہ جناب عدنان صاحب! اللہ آپ کو خوش رکھے

0