تو مان لے یارا مشکل ہے
ترے بعد گزارا مشکل ہے
تو چھوڑ کے جا تجھے حق حاصل
اس بار ہمارا مشکل ہے
جو سنتا ہے تو دل کی سن
آنکھوں سے اشارا مشکل ہے
یہ رستہ عشق محبت کا
سارے کا سارا مشکل ہے
کوئی تیرے سوا اس دنیا میں
ہو جان سے پیارا مشکل ہے
وابستہ ہے تو سانسوں سے
اب تم سے کنارا مشکل ہے
تم دور ہوئے تو یہ جانا
اب تیرا سہارا مشکل ہے
تقدیر کے صفحے پر لکھنا
اک خواب دوبارہ مشکل ہے
تم ساتھ نہیں ہو تو ساغر
اب میرا گزارا مشکل ہے

1
87
کنارا مشکل ہے