الہی ہے دل بے قرارِ مدینہ
عطا کر تو لیل و نہارِ مدینہ
دکھا دے الہی دکھا دے الہی
مجھے روبرو اب دیارِ مدینہ
مرے دل میں عشقِ محمدﷺ بسا ہے
نظر میں ہیں نقش و نگارِ مدینہ
الہی محمدﷺ کی قربت عطا کر
رہوں بن کے میں خاکسارِ مدینہ
وہاں موت آئے یہی آرزو ہے
ہو میرا بھی مدفن دیارِ مدینہ
خُدایا ہے ارماں مری روز محشر
شفاعت کریں تاجدارِ مدینہ
خدا جن کی زلفوں کی قسمیں اٹھائے
ہیں احسنؔ وہی افتخارِ مدینہ

2
18
ماشا اللہ ماشا اللہ ماشا اللہ

بہت شکریہ محترم ♥️