| سراپا نور ہے روئے محمد |
| چلا ہے دل مرا سوئے محمد |
| نہیں ہے یہ نہیں دکھتا جو ہے چاند |
| نظر آتا ہے ابروئے محمد |
| قیامت میں اُٹھا ہے ہاتھ دیکھو |
| شفاعت کرنے بازوئے محمد |
| سبھی کرنے لگے تب رقصِ بسمل |
| جو پھیلی ہر سو خوشبوئے محمد |
| مرا انعام دنیا والوں دیکھو |
| میں ہوں جوئے نبی جوئے محمد |
| شفا پاتا یہاں سے اک زمانہ |
| شفا خانہ ہے گیسوئے محمد |
| فخر اس شان پر احمدؔ کو آقا |
| میں ہوں خاکِ درِ کوئے محمد |
معلومات