گُلشن سجا جس کے لیے، وہ مصطفٰے کی ذات ہے |
ہے ضوفشاں جس سے جہاں، وہ سیدِ سادات ہے |
ہے نور اُؤ بدرِ دجیٰ، ہے نور اُو شمسِ دُحیٰ |
ہے گام اُن کا روشنی، آمد سجی کیا بات ہے |
لولاك اُن کی شان ہے، میثاق اُن کی آن ہے |
میلاد تاباں دن ہوا، مِعراج اُن کی رات ہے |
پیدا زماں کِس کے لیے سارے جہاں کِس کے لیے |
ہے وجہ کُن میرا نبی، جو فخرِ موجودات ہے |
ماہِ اتم جانِ حِلم اُن کے حسیں جود و کرم |
زینت جہانِ کن بنی سرکار سے خیرات ہے |
اے خالقِ ہر این و آں اے مالکِ کون و مکاں |
اِحساں ہیں تیرے مصطفیٰ اور نورِ جاں سوغات ہے |
رحماں سے پیدا عالمیں محبوب جاں ہیں بالیقیں |
رحمٰن رحمت ساتھ ہے، یہ مِہر کی برسات ہے |
آئی نبی کی ذات ہے، کعبہ بتوں سے پاک ہے |
میرے نبی کے مُعجزے، سب ظلمتوں کی مات ہے |
دلدارِ ربِّ العٰالَمیں، ہے صاحبِ خُلقِ عظیم |
وہ وجہِ کُن شاہِ زمن، جو سیّدِ سادات ہے |
خلقِ خدا میں تاک ہے جو ذاتِ با برکات ہے |
محمود جو اُن سے بڑا ہے، اللہ کی وہ ذات ہے |
معلومات