جس کو عشقِ نبی مصطفیٰ مل گیا
با خدا اس کو قربِ خدا مل گیا
زندگی کا مجھے مدعا مل گیا
دامنِ عترتِ مصطفیٰ مل گیا
مدحتِ مصطفیٰ جن کے لب پر رہے
ان کو گنجینۂ بے بہا مل گیا
روز محشر شفاعت وہ فرمائیں گے
ہم کو بخشش کا اک آسرا مل گیا
نعت سے اے عتیق ان کو ہی عشق ہے
جن کو واللہ صحیح راستہ مل گیا

1
119
Ma shaa Allah