اگر تُو پاس آ جائے
محبت راس آ جائے
دعا اتنی ہے میری اب
تجھے احساس آ جائے
بڑی اچھی ہے خاموشی
جگہ حساس آ جائے
نصیحت صبر کی کرنا
اگر افلاس آ جائے
رہے گا شیر بھوکا ہی
جو آگے گھاس آ جائے

0
1
65
میرے خیال میں "احساس آنا" کبھی کہیں استعمال ہوتا نہیں دیکھا ۔۔۔ احساس ہونا اکثر پڑھنے میں آیا ہے ۔۔۔ ویسے آپ بہت خوب لکھتے ہیں ۔۔۔