خدا کی رحمتوں سے ہیں منور فاطمہ زہرا
عطا ہو جو نبی کو ہیں وہ کوثر فاطمہ زہرا
ہیں اپنے باپ کی الفت کا مَنظر فاطمہ زہرا
نبی کہہ دیں جسے خود اپنی مادر فاطمہ زہرا
اگر وہ ہی نہیں ہوتیں تمہیں کیسے پھنچتا دیں
رسالت سے امامت کا ہیں محور فاطمہ زہرا
بنی خلقت محبت میں کہا ہے یہ مرے رب نے
جو پوچھا کون ہیں یہ زیرِ چادر فاطمہ زہرا
نبی بابا علی شوہر پسر حسنین ان کے ہیں
بنی بزمِ رسالت افضلِ گھر فاطمہ زہرا
دیا ہم کو یہ گھر جس نے وہ ہی مَحْوِ رِسالت ہیں
بنی یوں عَظْمَت و عِصمت کا مظهر فاطمہ زہرا
مٹانے کی بہت کوشش ہوئی تھی مُنکروں سے بھی
چلی ہے یوں نبی کی نسلِ اطہر فاطمہ زہرا
جَہَنَّم میں جلیں گے سارے غاصِب اور ترے منکر
یہی سب کو ملا قولِ پیمبر فاطمہ زہرا
زمانے بھر کے ہیں مشکل کشا بیشک علی مولا
مگر حیدر کی ہر مشکل میں یاور فاطمہ زہرا
ثنائے آلِ احمد میں کوئی چھوٹا نہیں ہوتا
ہوا مجھ کو شرف حاصل یہ سن کر فاطمہ زہرا
لکھوں اُن کے فضائل میں دعا میری جزا ہو بس
ہوئی مجھ پر عنایت آپ کے در فاطمہ زہرا
سُنا ہے حشر میں اُمت پُکارے گی نبی کو بس
مگر اس پل میں بولے گا یہ باقر فاطمہ زہرا

1
196
Subhan Allah