ہمیں توفیق دے یا رب وہ منظر دلکشی دیکھیں
کریں دیدار کعبے کا مدینے کی گلی دیکھیں
پہونچتے ہیں رسول اللّٰہ جب طیبہ کی دھرتی پر
وہ استقبال آقا کا  صحابہ کی خوشی دیکھیں
جہالت ختم کر ڈالی عرب کی ساری بستی سے
محمد مصطفیٰ صلی علی کی آگہی دیکھیں
تھا شجر مصطفی کیسا تناور جان جائیں گے
ابو بکر وعمر عثماں علی کی زندگی دیکھیں
جنھیں سیرت سمجھنا ہو کلام اللہ کو سمجھیں
جو ہیں تفسیر کے طالب وہ سیرت آپ کی دیکھیں
زمانہ آپ جیسا رہنما اب تک نہ پایا ہے نہ پائے گا
عبادت ہو سیادت ہو کہیں بھی رہبری دیکھیں

0
3
45
عبادت ہو سیادت انہی سے رہبری دیکھیں

ماشا اللہ

عبادت ہو سیادت ہو انہی سے رہبری دیکھیں

شکریہ محترم

0