لِوَائے حَمد کے حامِل کہ ہومَحمود تُمہی
شُھُودِ حَق کے شَاھِد اور ہو مَشہُود تُمہی
رَضا تِیری حَقیقت میں خُدا کی ہی رَضا ہے
محُِب تِیرا خُدا ہے اور ہو مَحبُوب تُمہی
بَجُز تِیرے شَفاعَت کا نہیں کوئی وَسِیلہ
کہ قُربِ حَق میں ہی ہَر وَقت ہو مَوجُود تُمہی
خُدا کے حُسْن کا جَلوہ، جَلالِ حَق ہو تُمہی
مُرادِ عِشق تُمہی اور ہو مَقصُود تُمہی
طَلَب دِل میں تِری ہے، منُتَظِر ہے آنکھ میری
میں تو طَالِب ہوں تیرا میرے ہو مَطلُوب تمہی

1
124
ماشا اللہ

0