بڑی یاد آئے بہارِ مدینہ
حسیں مصطفیٰ کا دیارِ مدینہ
دکھا دے الٰہی مجھے بار دیگر
صبا و مسا اور نہارِ مدینہ
ہے مسجد نبی کی نگینہ دہر کا
ہیں درجے میں اعلیٰ نگارِ مدینہ
الٰہی عطا ہو مدینے میں بسنا
ہو سرمہ حزیں کا غبارِ مدینہ
محبت نبی کی بنے گہنہ میرا
عطا ہو اے مولا حصارِ مدینہ
حزیں روزِ محشر سے گھبرا گیا ہے
ہو فضل و کرم تاجدارِ مدینہ
نبی جی یہ محمود بردہ ہے تیرا
ملے اس کو مسکن دیارِ مدینہ

4
49
ماشاءاللہ۔ کیا کہنے ہیں۔
محبت نبی کی بنے گہنہ میرا
عطا ہو اے مولا حصارِ مدینہ
بہت خوب۔۔۔

ماشاءاللہ۔ کیا کہنے ہیں۔
محبت نبی کی بنے گہنہ میرا
عطا ہو اے مولا حصارِ مدینہ
بہت خوب۔۔۔

جزاک اللہ خیر نوازش دعاؤں میں یاد رکھیں

اللہ پاک آسانیاں عطا فرمائے۔