اک طالبِ جلوہ ہوں دیدار عطا کرنا |
سبطینؑ کے صدقے میں سرؐکار دَیا کرنا |
اے بدرِ تمام آقا کُٹیا کو سجانا ہے |
پل بھر کے لیئے آئیں آنکھوں پہ بٹھانا ہے |
یادوں کے حسیں محورؐ اس دل میں رہا کرنا |
سبطینؑ کے صدقے میں سرؐکار دَیا کرنا |
آفاق ٹٹولے ہیں کب حسن و جمال ایسا |
جبرؑیل یہ کہتے ہیں ایسا نہ ہوا پیدا |
اے سب سے حسیں آقؐا یہ سینہ ضیا کرنا |
سبطینؑ کے صدقے میں سرؐکار دَیا کرنا |
طوفان ہیں دنیا میں گرداب جو گہرے ہیں |
بس آپؐ سہارا ہیں، در تیرے پہ ٹھہرے ہیں |
بس پار لگا دینا بس کرم پیا کرنا |
سبطینؑ کے صدقے میں سرؐکار دَیا کرنا |
جھولی میں مجھے لینا جب وقت نَزع آئے |
گر گود میں یہ سَر ہو پھر دل کو اجل بھائے |
پھر ساتھ میں لے جانا سب دور بلا کرنا |
سبطینؑ کے صدقے میں سرؐکار دَیا کرنا |
عاصی ہوں خطائیں ہیں یہ دل سے ندائیں ہیں |
تیرا ہو کرم آقؐا پھر دور بلائیں ہیں |
ہر غم سے چھڑا لینا، ہر عَفُوّ خطا کرنا |
سبطینؑ کے صدقے میں سرؐکار دَیا کرنا |
جو قبر اندھیری ہے اس جا سے میں ڈرتا ہوں |
اس حشر کے میداں کا کچھ فکر جو کرتا ہوں |
مختارؐ بچا لینا امداد شہا کرنا |
سبطینؑ کے صدقے میں سرؐکار دَیا کرنا |
مزنب ہوں نبی جھولی ہے جو خالی ہے |
محمود سخی در پر عاجز ہے سوالی ہے |
کل زنداں سے عاصی کو دلدار رہا کرنا |
سبطینؑ کے صدقے میں سرؐکار دَیا کرنا |
معلومات