کھیل کھیلا ہے آخری میں نے |
توڑ دیں بندشیں سبھی میں نے |
خشک پتوں پے دن گزارے ہیں |
جنگ ہر حال میں لڑی میں نے |
سر تو مقتل میں رہ گیا لیکن |
اب کے دستار کھینچ لی میں نے |
عشق نے کر دیں مشکلیں آسان |
دن گزارے ہنسی خوشی میں نے |
کیسے ممکن ہے انقلاب آئے؟ |
بیچ ڈالی اگر خودی میں نے |
میں ہوں مسلم فقط مسلماں ہوں |
خود کو لکھا نہ مسلکی میں نے |
ساتھ چھوڑا نہیں ہے پھر ازہر |
کر لی جس سے بھی دوستی میں نے |
#iasahmad |
معلومات