کسی کی فہم و فراست میں کیا سمائے حسین (رضی اللہ عنہ) |
بس انتہائے عقیدت ہے ابتدائے حسین (رضی اللہ عنہ) |
یزیدِ وقت کے ہاتھوں پہ بیعتیں کر کے |
تمام شہر بنا پھرتا ہے گدائے حسین (رضی اللہ عنہ) |
زمانہ بھر ہے یزیدی مزاج کا حامل |
فقط زبان لگاتی رہی صدائے حسین (رضی اللہ عنہ) |
غمِ حسین (رضی اللہ عنہ) غمِ زندگی سے افضل ہے |
خدایا مجھ کو بھی رکھنا تو مبتلائے حسین (رضی اللہ عنہ) |
زمانے بھر میں کوئی دوسرا حسین (رضی اللہ عنہ) نہیں |
نہ کربلا ہے کوئی اور کربلائے حسین (رضی اللہ عنہ) |
حسین (رضی اللہ عنہ) جس میں تھے راضی میں اس پہ راضی ہوں |
مری زباں نہ پکارے گی ہائے ہائے حسین (رضی اللہ عنہ) |
شہید ہو کے بھی مولا نے سر اٹھا کے کہا |
خدا کی جو بھی رضا ہے وہی رضائے حسین (رضی اللہ عنہ) |
ہمارے دل پہ نظر ہے حسین (رضی اللہ عنہ) کی جامی |
کہا حسین (رضی اللہ عنہ) جو میں نے تو مسکرائے حسین (رضی اللہ عنہ) |
معلومات