دیر و حرم نہیں ، نہ ہی میخانہ چاہئے |
جس حال میں ہوں اب مجھے ویرانہ چاہئے |
سچ اور جھوٹ میں ابھی تفریق کیا کریں |
کہنے کو آج کل فقط افسانہ چاہئے |
شمع کو اب فروغِ بصیرت سے کیا غرض |
شعلے کو داغنے کو تو پروانہ چاہئے |
عقل و خرد کی کوئی کسوٹی نہیں چلی |
پہچان کو یاں قصرِ امیرانہ چاہئے |
غالب نے یہ کہا تھا کہ بچوں کا کھیل ہے |
یہ کھیل ہے تو رخت بھی شاہانہ چاہئے |
شاہدؔ تمہاری فہم کی قیمت نہیں کوئی |
لیلیٰ کو قیس سا یہاں دیوانہ چاہئے |
معلومات