رب کے لیے پچھلے پہر اٹھنے لگا میں اس طرح |
اک شیرخوارَہ بھوک سے رونے لگا ہو جس طرح |
ذکرِ خدا نے نفس کو قابو کیا کچھ اس طرح |
دریا تھا اک بپھرا ہوا تھمنے لگا ہو جس طرح |
آئینہ دل کو دھو دیا کچھ آنسوؤں نے اس طرح |
رب خلوتوں کی آنکھ کو دکھنے لگا ہو جس طرح |
اٹھنے کے قابل ہو گیا سب بوجھ اترے اس طرح |
ہلکا ہوا من اس قدر اڑنے لگا ہو جس طرح |
رب کے لیے سر بار ہا جھکنے لگا کچھ اس طرح |
بے شرمی کے طوفان سے بچنے لگا ہو جس طرح |
فکرِ خدا نے ذہن کو روشن کیا کچھ اس طرح |
سورج چمکتا شرق سے اٹھنے لگا ہو جس طرح |
خوفِ خدا میں ہر گھڑی ڈرنے لگا میں اس طرح |
پرخار رہ پر پا کوئی دھرنے لگا ہو جس طرح |
معلومات