سنا دو داستاں سب کو مری تحقیر ہونے کی |
وفا کر کے جفا سہنا مری تقدیر ہونے کی |
سنا دو داستاں سب کو مرے تقسیم ہونے کی |
سرِ بازار یاں رسوا مری تحریم ہونے کی |
سنا دو داستاں سب کو مری تذلیل ہونے کی |
مرے ایوان کی ہر اِک سبھا تحلیل ہونے کی |
سنا دو داستاں سب کو مرے بدنام ہونے کی |
مرے حصے مرے ٹکڑے یہاں نیلام ہونے کی |
سنا دو داستاں سب کو مری پہچان ہونے کی |
جسے تم کوستے ہو وہ ہی پاکستان ہونے کی |
معلومات