| اس روضہ اطہر کی انوار کا کیا کہنا |
| آمد ہے فرشتوں کی دربار کا کیا کہنا |
| ہے چاند یہ جلوہ نما جس طرح ستاروں میں |
| جھرمٹ میں صحابہ کی سرکار کا کیا کہنا |
| بستر پہ محمد کی بے فکر ہیں آج علی |
| اس غیب کے عالم کی گفتار کا کیا کہنا |
| سینے سے لگاتے ہیں کالے ہوں یا گورے |
| اس رحمت عالم کی کردار کا کیا کہنا |
| پتھر نے پڑھا کلمہ پیڑوں نے کئے سجدہ |
| کچھ ہوش نہیں نجدی سرکار کا کیا کہنا |
| اللہ کی عطا سے قاسم ہیں میرے آقا |
| پھر مانگ وہ دیتے ہیں مختار کا کیا کہنا |
| تنکے بھی کھجوروں کے کفار پہ ڈھائے غضب |
| ایمان کے طاقت کی تلوار کا کیا کہنا |
| وہ غار بھی افضل ہے وہ یار بھی افضل ہے |
| اس یار کے یاری کی تیمار کا کیا کہنا |
| شیطان لے راہ بدل فاروق کی آہٹ پر |
| انصاف کے زیور کی گفتار کا کیا کہنا |
| آقا کی خدمت سے دو نور ملی جس کو |
| عثمان تمہاری لقب انوار کیا کہنا |
| وار ایک ہی کافی ہے کفار مٹانے کو |
| مولا کی دو دھاری تلوار کا کیا کہنا |
| ملتی نہیں ثانی کہیں یارانے محمد ﷺ کی |
| یارانے پیمبر ﷺ میں اس چار کا کیا کہنا |
| وہ طیبہ طیب گل بدکار میں کتنا بڑا |
| اس خاک معطر پر بدکار کا کیا کہنا |
معلومات