نوازیں اوج کی زینت، قدم تیرے نبی اللہ
تو محبوبِ خدا دلبر، کرم تیرے نبی اللہ
سجائے دو جہاں تو نے، سنوارا حسنِ ہستی کو
چلائیں نبضِ ہستی کو، حرم تیرے نبی اللہ
خدا کا احساں ہستی پر، بنی آمد حسیں تیری
کرے اوصاف خلقِ رب، رقم تیرے نبی اللہ
ہے گھیرے دامنِ رحمت، جہانوں کے کراں سارے
خدا جانے جو سارے ہیں، عِلم تیرے نبی اللہ
بھرے تیرے خزانے جاں، خدا نے دان اپنے سے
گماں سے خوب اعلیٰ ہیں، بھرم تیرے نبی اللہ
بھری محفل تھی نبیوں نے، کسی جا، لا مکاں اندر
دکھانے کبریا نے تھے، حِلم تیرے نبی اللہ
نبی آئے جہانوں میں، بتایا تیرے آنے کا
تھے اقصیٰ میں سنیں قصے، اہم تیرے نبی اللہ
سنا محمود نے سب سے، شفاعت عام ہے تیری
کریں کل سایہ محشر میں، عَلم تیرے نبی اللہ

2
28
ماشاءاللہ بہت اعلٰی
دعا ہے کہ آپ کا نذرانۂ عقیدت بارگاہِ رسالت مآب میں قبول ہو. آمین

جزاک اللہ خیر۔ ممنون

0