| اے مری بہنوں سدا پردہ سے الفت کیجئے |
| سر پہ پردہ ڈال کر سر کی حفاظت کیجئے |
| چھوٹے کپڑے پتلے کپڑے ہیں منع اسلام میں |
| ایسے کپڑوں کو پہننے سے کراہت کیجئے |
| ہے حیا کا اک سمندر فاطمہ بنتِ نبی |
| اپنے اندر فاطمہ سی پیدا سیرت کیجئے |
| سرورِ شاہِ دو عالم کا یہ اک فرمان ہے |
| زندگی بھر دل سے شوہر کی اطاعت کیجئے |
| دوسرے مردوں سے چھپ کر باتیں کرنا ہے غلط |
| یہ خلافِ شرع ہے اس سے بھی نفرت کیجئے |
| فلم اور یہ ٹی وی سر یل کو نہ دیکھا کیجئے |
| صرف صبح و شام قرآں کی تلاوت کیجئے |
معلومات