بلند و بالا ہے نام انکا |
پتہ ہے رب کو مقام انکا |
وہی ہیں احمد وہی محمد |
لقب ہے خیرالانام انکا |
انھیں کی مدحت کریں ملک بھی |
ہے ذکر دنیا میں عام انکا |
درود بھیجو سلام بھیجو |
کرو ذکر صبح شام انکا |
بنا مدینہ تھا پہلے یثرب |
ہوا ہے جب سے قیام انکا |
یہ خوش نصیبی ہے اپنی ازہر |
بنایا رب نے غلام انکا |
اگر ہو عاشق انہیں کے لوگوں |
کرو نہ نافظ نظام انکا |
معلومات