وفا کی باتیں وفا کے قصے کہو گے تم جو تو دل دکھے گا |
جفا کی باتیں جفا کے قصے کہو گے تم جو تو دل جلے گا |
تمہیں سے منسوب ہیں جفائیں تمہیں سے منسوب ہیں خطائیں |
خطا کی باتیں خطا کے قصے کہو گے تم جو تو دل بجھے گا |
مجھے اٹھایا جو تم نے در سے بھٹک بھٹک کے بھٹک گیا میں |
عطا کی باتیں عطا کے قصے کہو گے تم جو تو دل ڈرے گا |
تمہاری الفت، تمہاری چاہت سدا سے بکھری ہیں کرچیوں میں |
دعا کی باتیں شفا کے قصے کہو گے تم جو تو دل کڑھے گا |
نبھانا تجھ کو کبھی نہ آیا نہ دل لگانا ہی تجھ کو آیا |
بقا کی باتیں بقا کے قصے کہو گے تم جو تو دل لڑے گا |
سبھی سے الفت کا مان رکھنا سبھی کو بانہوں کا ہار دینا |
دغا کی باتیں دغا کے قصے کہو گے تم جو تو دل ہنسے گا |
معلومات