جس نے بھی دامن ہے بچایا میرا |
اس نے دامن غم سے سجایا میرا |
جب بلبل سے پھول کی قیمت پوچھی |
بولا تم نے دل ہے جلایا میرا |
ہم نے جب بھی پیار کیا دنیا سے |
سب نے مجھ کو وہم بتایا میرا |
الفت کی قیمت ہے اگر نفرت تو |
گھر دل کی رغبت سے جلایا میرا |
جس نے بھی فیضان بغاوت کی ہے |
اس نے دشمن خود کو بنایا میرا |
معلومات