| ظلم اور جبر کے اطراف کٹہرا ہوگا |
| حسن ظن ہے کہ نیا دور سنہرا ہوگا |
| بات خنجر کی طرح دل میں اتر جائے گی |
| بات کا زخم سمندر سے بھی گہرا ہوگا |
| وہ اگر چاہیں گے بدلیں یہ نظامے ہستی |
| ہر اک گام پہ ظلمات کا پہرا ہوگا |
| کس کو معلوم تھا سلطان جو اب آئے گا |
| پہلے سلطان ہی کی طرح وہ بہرا ہوگا |
| حق و انصاف کی قاتل ہے تمہاری بستی |
| کوئی عادل بھی تو بستی میں نہ ٹھہرا ہوگا |
| عادل ریاض کینیڈین |
معلومات