وحشت ہے بے لگام, ستارو دعا کرو |
اب ڈھل گئی ہے شام, ستارو دعا کرو |
درپیش اس گھڑی میں کوئی حادثہ نہ ہو |
اٹھنے لگا ہے جام, ستارو دعا کرو |
اُس سے ہوائے کوچہء عشاق جب ملے |
کہہ دے مرا سلام، ستارو دعا کرو |
دکھتی رہے سڑک کو کسی پاؤں کی جھلک |
قائم رہے خرام، ستارو دعا کرو |
اے کاش اُس کے ذہن میں کرتے ہوئے دُعا |
آ جائے میرا نام, ستارو دعا کرو |
معلومات