احمد رضا چراغ ہدایت کا نام ہے
تاریکی میں وہ علم کا ماہ ِ تمام ہے
وہ جا نشین غوث ہے نائب حضور کا
فقہ میں بو حنیفہ کا قائم مقام ہے
اس نے جلا دیئے ہیں دیئے وہ قلوب میں
تاریکیوں کو پاؤں بھی دھرنا حرام ہے
کلکِ رضا نے سینکڑوں لاشے گرا دئیے
تھانہ بھون میں آج تلک ہائے رام ہے
بے دین اسکے نام سے چڑتے ہیں اس لئے
دینِ حضورِ پاک کو اس سے دوام ہے
اس کا تمام درس حبیبِ خدا فقط
وہ عاشقانِ روحِ جہاں کا امام ہے
صدیوں میں ایک گوہرِ نایاب تھا رضا
دامن میں اور کس کے بھلا اتنا کام ہے
کوثر دھلی زبان سے مدحِ حبیب کی
بے مثل و بے نظیر رضا کا کلام ہے
احمد رضا ہے سُنّیوں کے واسطے سند
جامیؔ بھی اس امام کا ادنیٰ غلام ہے

1
88
ماشاء اللہ خوب مسلک اعلی حضرت سلامت رہے