اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
سارے عالم میں پھیلا ترا نور ہے |
دل میں موجود ہے مثلِ مسطور ہے |
پھر بھی پردے میں رہنا ہی منظور ہے |
مالکِ کن فکاں لا مکاں تو ہی تو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
ہے ازل سے ابد تک ترا ہی نشاں |
تجھ سے پہلے نہ تھا کوئی خالق یہاں |
تو ہی تھا جب نہ تھا سارا فانی جہاں |
تھا ازل سے بھی تو ہے ابد میں بھی تو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
پھول شبنم تری نغمگی کے امیں |
چاند سورج تری رفعتوں کی جبیں |
تجھ سا مسجود معبود کوئی نہیں |
دے رہے ہیں گواہی سبھی رنگ و بو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
پایا مشکل میں سب نے سہارا تجھے |
ہر مصائب میں کر کے اشارا تجھے |
ابنِ آدم نے جب بھی پکارا تجھے |
آیا امداد کو اپنے بندے کی تو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
تیری شانِ کریمی ہے لا انتہا |
ہے ملا اس کو تو جس نے سجدہ کیا |
ہو کرم مجھ پہ میرے اے رب العلیٰ |
میں خطا کار ہوں اور ہے غفار تو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
میری تخلیق کا جب ارادہ ہوا |
سب ملائک بلا کر یہ تو نے کہا |
اپنا نائب میں اب ہوں بنانے لگا |
سب ملائک کے آگے کیا سرخرو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
تیری شانِ رحیمی کا حق دار ہوں |
مانا مجرم ہوں عاصی خطا کار ہوں |
پھر بھی رحمت تری کا طلب گار ہوں |
بخش دے مجھ کو تو یا الہ وحدَہ ہو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو |
معلومات