ہم جو بے چینیوں میں ہی مارے گئے |
عشقِ ممنوں کے ہاتھوں ہی ہارے گئے |
ہم پہ راہِ الم کُھل چُکی اس قدر |
رات ویرانوں میں ہم پکارے گئے |
ہم کو فہرستِ اہلِ جنوں میں لِکھو |
ہم بھی دنیا میں آکر ُاجاڑے گئے |
ہم بھی شامل کبھی تیری محفل میں تھے |
ہم بھی نزدیکیوں میں پُکارے گئے |
ہم بھی تیرے ہی تھے، ہم بھی تجھ سے ہی تھے |
ہم بھی تیرے ہی ہاتھوں سے مارے گئے |
معلومات